18 نومبر، 2016، 5:24 PM

امید ہے نئے صدر روس سے متعلق پالیسی جاری رکھیں گے، اوبامہ

امید ہے نئے صدر روس سے متعلق پالیسی جاری رکھیں گے، اوبامہ

امریکی صدر باراک اوبامہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد روس سے متعلق امریکی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد روس سے متعلق امریکی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر تین روزہ دورہ پر جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اوبامہ کا کہنا تھا کہ روس سپر پاور رہ چکا ہے جس کا دنیا بھر میں اثر و رسوخ رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس امریکا میں سائبرحملوں میں ملوث رہاہے جس پر اسے مناسب جواب دیا جائے گا اور سائبر حملوں سے متعلق عالمی سطح پر قوانین بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ بندی معاہدہ پورا ہونے تک روس پر پابندیاں جاری رہنی چاہیئں۔

اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلامرکل کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدرکے ساتھ کام کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے، امریکہ سے ایک بار پھر تجارتی معاہدے کر لیں گے۔

News ID 1868392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha